لینڈ ریفامز کمیشن کے حوالے سے پی پی پی بلتستان ڈویژن کے صدر شہزاد اغا نے پارٹی کا موقف واضح کردیا

سکردو(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر غلام شہزاد آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی لینڈ ریفامز کمیشن کو نہیں مانتے۔گلگت بلتستان کے ایک ایک انچ زمین کے مالک یہاں کے عوام ہے۔صوبائی حکومت لینڈ ریفامز کے نام پر گلگت بلتستان کے عوامی ملکیتی زمینوں کا سودا بازی کرنا چاہتے ہیں جو کہ انکی بھول ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب گلگت بلتستان کو حقوق دینے کی بات ہوتی ہے تو اس وقت یہ خطہ تنازعہ کشمیر کا حصہ بنتا ہے۔جب یہاں سے وسائل لوٹنے کا موقع آتا ہے تو اس قوم کو بے وقوف بنا کر کبھی پانچواں صوبہ ، کبھی عبوری صوبے کا لارا دیتا ہے۔اسی طرح یہاں کے زمینوں پر مزید قبضہ جمانے اور اپنے ناجائز قبضے کو مظبوط کرنے لینڈ ریفامز کا سہارا لے رہا ہے۔ہم کسی لینڈ ریفامز کو قبول نہیں کرتے۔انہوں نے گلگت کے مشہور کاروباری شخص حاجی صفدر کی پراسرار طور پر اغوٰی نئے پاکستان والوں پر سوالیہ نشان ہے۔انکی ابھی بازیاب نہ ہونا جی بی حکومت اور کے پی کے حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔فوری طور پر انہیں بازیاب کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں گلگت بلتستان کے لوگوں کے جان مال محفوظ نہیں ۔لہٰزا انہیں محفوظ بنایا جائے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc