میٹرک کی پیپر کی تیاری کیلئے محکمہ برقیات بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے امیداوار جی بی اسمبلی حلقہ ٹو گنگچھے اصف ایڈوکیٹ

خپلو(ٹی این این) بلتستان کے مشہور قانون دان، سماجی ورکر اور امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان گانگچھے حلقہ دو آصف حسین ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں میٹرک کے اامتحانات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا چونکہ امتحانات قریب ہے اور یہ وقت سٹوڈنٹس کےلئے پیپرز کی تیاری اور رویژن کے لئے نہایت اہم ہوتا ہے۔ لہذا متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنائیں۔ اور لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ برقی آلات کا استعمال نہ کریں۔ یہی بچے ہمارے قوم کا مستقبل ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا انشاللہ عوام اس مقصد کے لئے متعلقہ اداروں سے بھر پور تعاون کریں گے۔ اور امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے خصوصا واٹر اینڈ پاور اور انتظامیہ امتحانات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے بھر پور کردار ادا کریں۔انہوں کہا کہ اقتدار ملنے کی صورت میں بجلی کے بڑے منصوبے غواڈی بجلی گھر شغرتھنگ بجلی گھر اور شتونگ پروجیکٹ کیلئے جدوجہد کرینگے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc