شاہراہ قراقرم ایک بار پھر غیر محفوظ، دہشتگردی کے بعد ڈاکو راج، گلگت بلتستان کے مسافرین لٹ گئے۔

گلگت(نمائندہ خصوصی)کوہستان کے علاقہ ہربن نالہ میں شاہرہ قراقرم پر مسافر کار اور مرغیوں کے ڈاکس کو لوٹ لیا گیا، گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔پاکستان کاصوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع کوہستان کے علاقہ ہربن نالہ کے قریب قراقرم ہائے وے پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دو گاڑیوں میں سوار مسافروں کو پانچ مسلح افراد نے لوٹ لیا۔
زخمی ڈرائیور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوہستان ہربن نالہ پولیس چوکی کے قریب رات 12.30پہنچے ہی تھے کہ شاہرہ قراقرم پر بڑے بڑے پتھرڈال کر بلاک کیا ھوا تھا جب ہم پتھر دیکھ کر گاڑی روک لی تو قریب سے ہی پانچ مسلح افراد نے کلاشنکوف کے بٹ سے مجھے مار کے شدید زخمی کیا اور گاڑی کے تمام شیشوں کو توڑدیئے اور تمام مسافروں کے رقم موبائل اور مسافروں کے بیگ لے کے گئے۔جب ہم وہاں سے گلگت کی طرف نکلنے شروع کیا تو پیچھے ایک مرغی گاڑی آرہی تھی کو بھی لوٹ ۔
انہوں نے کہا کہ یہ انسان صفت درندوں نے ہم پر بہت ظلم کیا یہ انسان کہنے کے لائق نہیں ہیں ۔ہم نے ان کے خلاف باشہ بیرل تھانے میں اس حوالے سے رپورٹ درج کیا ہے اور حکومت گلگت بلتستان اور حکومت کے پی کے فوری نوٹس لے اور ہمارے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک اور لوٹے گئے پیسوں اور سامان کو برآمد کرایئے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc