بلتستان میں %70 یوٹیلٹی اسٹورز کیوں بند؟ وئیر ہاوس سکردو سے کہاں منتقل ہوا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حوالے سے تحریر نیوز کی خصوصی رپورٹ

سکردو(ٹی این این) بلتستان کے غریب عوام وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج سے محروم اور 32 یوٹیلٹی سٹورز میں سے 19 یوٹیلٹی سٹورز بند ہوگئے اور بلتستان کے چار اضلاع میں صرف 13 یوٹیلٹی سٹورز ہے ان میں بھی روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء خورد نوش سے خالی ہوگیا ہے جس کے باعث خریدار چکر کاٹ کر واپس چلے جاتے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز میں تعینات سیلزمین تسلی بخش جواب بھی نہیں دے رہا کل پرسوں کا بہانہ بنا کر گاہکوں کو ٹال کر جان چھڑا رہا ہے تحریر نیوز کی ٹیم نے سکردو شہر کے مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کر کے تفصیلات جاننے کی کوشش کی گئی تو مختلف سٹورز پر موجود سیلز مین کی مختلف آراء سامنے ایا اور جبکہ بلتستان میں یوٹیلٹی سٹور خالی ہونے کی اصل وجہ گزشتہ دسمبر میں سکردو میں ویئر ہاؤس کو بند کرکے گلگت منتقل کرلیا ہے جس کی وجہ سے بحران نظر اہا رہا ہے ویئر ہاوس بند ہو جانے سے عوام کو بھی وزیر اعظم ریلیف پیکیج بھی نہیں مل رہا ہے بلتستان میں 19 یوٹیلٹی سٹور بند ہوچکا ہے اور اب ٹوٹل 13 یوٹیلیٹی سٹورز بھی مکمل بند ہونے کا خطرہ ہے جس کے باعث ناصرف عوام کو رعایتی نرخوں میں ملنے والی اشیاء ضروریہ محروم ہونگے بلکہ یوٹیلیٹی سٹورز میں کام کرنے والے ملازمین کی بڑی تعداد بیروزگار ہونے کا خدشہ بھی ہے اور وزیر اعلیٰ کی بلتستان کےساتھ دشمنی کھل کرسامنے اہا رہا ہے اگر اس طرح کی ناقابل برداشت عمل جاری رکھا جائے تو نہ صرف مسلم لیگ ن کو مشکلات ہوگا اور بلتستان کے منتخب عوامی نمائندوں کی خاموشی پر یہاں کے عوام سوال اٹھا رہا ہے اور مطالبہ کررہا ہے بلتستان کے چار اضلاع میں 19 بند ہونے والے تمام یوٹیلٹی سٹور کو دوبارہ کھولا جائے اور وئیر ہاوس کو بھی سکردو میں دوبارہ گلگت سے سکردو منتقل کیا جائے ورنہ یہاں کے پر شدید احتجاجی تحریک شروع کیا جائے گا جس کے زمہ دار اعلیٰ حکام پر عائد ہونگے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc