شدید برف باری نے رنگ دکھانا شروع کردیا،ضلع شگر میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔

شگر(نامہ نگار خصوصی)رواں سال کی ریکارڈ رڈ برف باری نے رنگ دکھانا شروع کردی. برفانی تودوں اور سیلابی ریلے نے ہورچس میںتباہی مچادی.برساتی نالہ میں برف پگھل کرسیلابی شکل اختیار کرگیا.سیلاب سے ہزاروں درختوں اور کھیتوں کو نقصان پننچا ہے جبکہ آبادی کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ بدستور جاری علاقے میں خوف و ہراس کی لہر قائم ہے۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھنے میں مصروف ہیں ۔ لوگوں نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور سیلاب کے نقصانات سے بچائو کیلئیا قدامات کرنے اور مشینری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc