سیاحت کی فروغ کیلئےگلگت بلتستان میں PTDC کے ہوٹلوں کی نجکاری کا فیصلہ۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک/ٹی این این) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی آمین گنڈاپور کی زیر قیادت پی ٹی ڈی سی ہوٹلز کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے اہم میٹنگ دوسرے روز بھی جاری ،اس اہم میٹینگ میں وزیر سیاحت جناب فدا خان فدا بھی شرکت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں PTDC ہوٹلز کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت میں علی آمین گنڈاپور، وزیر سیاحت، کھیل، کلچر، میوزیم و آرکیالوجی، فدا خان فدا محکمہ سیاحت کےدیگر سینیئر حکام نے شرکت کی. میٹنگ میں پی ٹی ڈی سی ہوٹلز کی موحودہ خستہ صورتحال اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی. تمام شرکاء نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ان تمام ہوٹلز کو پرائیویٹائز کیا جائیگا. پرائیویٹائزیشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ملکی و غیرملکی اخباروں میں اشتہارات دیئے جائینگے. اور اچھے Bits دینے والی کمپنی کو یہ ٹاسک دیا جائیگا. پرائیویٹائزیشن کے عمل سے حاصل ہونے والی آمدن کا 50 فیصد رقم گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں پر لگایا جائیگا اور باقی 50 فیصد رقم PTDC ہوٹلز کی سٹاف, سروسز اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر لگایا جائیگا۔
. منتخب شدہ کمپنی اس بات کی پابند ہوگی کہ وہ:
1. ہوٹل کے اندر سروسز کو بہتر بنائی گی.
2. کام کرنے والے اسٹاف کو بین الاقوامی سطح کی ٹریننگ دے گی.
3. ہوٹل کا میعار کم از کم 4-3 اسٹار ہوٹل کا ہوگا.
4. جن پی ٹی دی سی ہوٹلز میں اسٹاف اور رومز کی کمی ہے وہاں دونوں کو بڑھایا جائیگا.
5. جہاں نئے ہوٹل بنانے کی ضرورت ہو وہاں اس کی نشاندہی کریگی. ابھی اس عمل کو مزید بہتر, قابل عمل اور قابل قبول بنانے کے لئے مزید نشستیں ہونگی اور اچھے سے اچھے طریقے سے یہ زمہ داری انجام دینے کی بھر پور کوشش کی جائیگی.

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc