ضلع گانچھے موضع سلترو کا غریب اور بے سہارا معذور خاندان حکومتی توجہ کے منتظر،لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

گانچھے(محمد افضل)ضلع گانچھےسیاچن سلترو کی آخری گاوں گوما کے رہائشی ضعیف اور نابینا اصغر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص ایک بیٹا کان سے معذور اور السر کی بیماری میں مبتلاء ہیں جبکہ بیٹی ذہنی طور پر معذور ہیں۔اسی طرح شادی شدہ بیٹے کا بیوی بھی جسمانی طور پر معذوری کے شکار اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ اس نابینا شخص کے بیٹے کی دو بیٹیاں ہیں جنہوں نے غریب کے اس عالم میں بھی تعلیم کے راستے کو ترک نہیں کہ اور اچھے نمبروں سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی لیکن غربت کی وجہ سے مزید تعلیم حاصل کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ س غریب شخص کے پاس کسی قسم کو وسیلہ روزگار نہیں اور گھر کے تمام افراد معذور ہونے کی وجہ سے اب کاشتکاری بھی ناممکن ہوچُکی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے آج تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ان کی امداد کی گئی۔
اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلدازجلد از غریب خاندان کی کفالت اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے حکومتی سطح پر امداد کویقینی بنائیں تاکہ اس غریب خاندان کی ذہین بیٹیاں بھی تعلیم حاصل کرسکے اور گھر میں تین وقت کی روٹی میسر ہو۔
اگر کوئی امداد کرنا چاہتے ہیں تو اس نمبر پہ رابطہ کریں
03555413189

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc