گلگت سے لاپتہ ہونے والے ماں بیٹی کا سراغ نہ ملنا گلگت بلتستان پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

گلگت(سعادت علی)گلگت شہر سے ڈیڈھ ماہ قبل لاپتہ ہونیوالی ماں اور بچی کا تاحال سراغ نہ مل سکا سٹی تھانہ گلگت میں اغوا کا شبہ ظاہر کرتے ہوۓ لاپتہ ماں اور بچی کے اہل خانہ مقدمہ بھی درج کرواچکے ہے لیکن ڈیڈھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود سراغ نہ ملنا گلگت بلتستان پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ڈیڈھ ماہ سے گلگت سے ماں اور بچی لاپتہ ہے اور ان کےلاپتہ ہونے کا مقدمہ سٹی تھانہ گلگت میں درج ہوچکا ہے متاثرہ گھرانے نے ایف آٸی آر میں اغوا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوۓ کچھ معلومات بھی پولیس کو دی ہے اسکےباوجود تاحال کسی قسم کی پیش رفت نہ ہوسکی بعض باخبر ذرائع کےمطابق لاپتہ ماں اور بچی کا پتہ چلا ہے لیکن پولیس کارواٸی کرنے سےکترا رہی ہے گزشتہ دنوں اس کیس کے حوالے متاثرہ گھرانے نے وزیر اعلی اور آٸی جی پولیس گلگت سےملاقات کی تھی جس کے بعد وزیراعلی اور آٸی جی پولیس نے نوٹس لےکر دو دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں لاپتہ ہونے والی ماں اور بچی کے کیس کو انتہاٸی باریکی اور ہر پہلو سے دیکھ رہے ہے بہت جلد اس کیس کےحوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے بہت جلد لاپتہ ماں اور بچی کا سراغ لگا لیا جاۓ گ۔گلگت پولیس کیس کو دلچسپی اور فرض سمجھ کر دن رات محنت کررہی تحقیقات جاری ہے بہت جلد کامیایی ملنے کی امید ہے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc