سکردو شہر کو اندھیرے سے نکالنے کیلئے کیا کررہا ہے؟ ڈپٹی کمشنر نے عمائدین شہر کو بتادیا

سکردو(پ ر) ڈسٹرکٹ سکردو کے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی صدارت میں آج علاقے کے عمائدین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلتستان ڈویژن کی تعمیرو ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ترقیاتی عمل کو مکمل کرنے کے لئے علاقے کے عمائدین کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سکردو ڈوپلمینٹ اتھارٹی کو اب فعال بنایا ھے اور اس پلیٹ فارم سے سکردو شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے اہم ترین منصوبوں کی منظوری حاصل کر لی گئی ھے۔ جس میں ایک اہم ترین منصوبہ سکردو شہر میں شمسی توانائی کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ھے۔ تقریباً چھے کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جانے والے اس منصوبے کے تحت شہر کی اہم سڑکوں پر لائٹس نصب کی جائے گی اس طرح شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بہتر سہولیتں حاصل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکردو میں طالبات کے لئے علیحدہ سے خواتین لائبریری قائم کی جا رہی ھے۔ یہ منصوبہ تین کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اس لائبریری کے قیام سے علاقے کے طالبات اور خواتین کو علیحدہ اور پر سکون ماحول میں مطالعے کا ماحول میسر آئے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کے کام کا ٹھیکہ تمام تر قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے موقع پر ایکسئین برقیات سکردو کو ہدایات دیں کہ اس منصوبے کے ٹینڈر کو میرٹ کی بنیاد پر ہونے کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے عہدداران نے کہا کہ انہیں لاحق غلط فہمیاں ختم ہو گئی ہے اور عدالت میں گزاری گئی درخواست واپس لے لیں گے۔ اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی اپنی تجاویز سے اجلاس کا اگاہ کیا۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc