ہمارا جھگڑاوزیر تعلیم ابراہیم ثنائی سے نہیں بلکہ ڈائریکٹر بلتستان ریجن اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع شگر کے ساتھ تھا جسے سیکرٹیری تعلیم گلگت بلتستان نے حل کردیا ہے اور ہمیں فرزند شگر اور ماہر تعلیم نذیر شگری کی صورت میں ڈپٹی ڈائریکٹر دیا ہے ،رہنما نون لیگ

شگر(عابدشگری) مسلم لیگ ن شگرکے رہنما حاجی وزیر فدا علی نے کہا ہے کہ ہمارا جھگڑاوزیر تعلیم ابراہیم ثنائی سے نہیں بلکہ ڈائریکٹر بلتستان ریجن اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع شگر کے ساتھ تھا جسے سیکرٹیری تعلیم گلگت بلتستان نے حل کردیا ہے اور ہمیں فرزند شگر اور ماہر تعلیم نذیر شگری کی صورت میں ڈپٹی ڈائریکٹر دیا ہے جس پر ہم سیکرٹری تعلیم کا شکر گزار ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم کے خلاف نہ ہم نے پہلے شکایت کی ہے اور نہ کریں گے کیونکہ انہوں نے ہمیں کہیں پر بھی شکایت کا موقع نہیں دیا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج تک کسی بھی شخص کو متعصب نہیں پایا ہے ایسے میں وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی کو متعصب کیسے کہہ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سابق ڈی ڈی نے ڈائریکٹر بلتستان ریجن کی شہ پر محکمہ تعلیم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا اور اپنی من مانیوں میں مصروف تھا جس یر ہم نے ان کی مخالفت شروع کردی تھی اور سیکرٹری اور وزیر تعلیم کی نوٹس لینے کی وجہ سے ہمیں اپنا حق ملا ہے جس پر ہم وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کے شکر گزار ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc