ضلع کھرمنگ انتظامیہ کامضر صحت اور زائد المعیاد اشیائے خوردنوش کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون۔

کھرمنگ(پ،ر) ضلع کھرمنگ میں غیرمعیاری اشیائے خوردنوش کی فروخت ایک سنگین مسلہ ہے۔یہاں کے دوکانوں میں ذیادہ تر غیر معیاری مضر صحت اور زائد المعیاد اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کے حوالے سے عوام میں شدید خدشات پایا جاتا ہے اور مسلسل غیر معیاری اشیاء کی استعمال سے لوگوں میں عجیب غریب قسم کی بیماریاں بھی پھیل رہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ضلع کھرمنگ انتظامیہ نے فوڈ انسپکٹر مشتاق علی کی قیادت میں مہدی آباد ،غاسنگ ،آخونپہ منٹھوکھا اور مادھوپور تک کے دکانوں پر اچانک چھاپہ مارا۔ انتظامیہ نے ان علاقوںکے دوکانوں میںغیر معیاری مضر صحت اور زائد المعیاد اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے اور تنبیہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی دوکان سے زائد المعیاد اشیاء برآمد ہونے کی صورت میں دوکان کو سیل کیا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc