سکردو کے مارکیٹوں میں بچوں کو زہریلا کیا فروخت کیا جارہا ہے؟ تحریر نیوز کی تہلکہ خیز مواد پر مبنی رپورٹ

سکردو(ٹی این این ) سکردو کے تاجر برادری بچوں کے صحت کی ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے اور یہ مافیا کافی عرصے سے انتظامیہ کے ساتھ ملکر کھلا کھلام غیر معیاری پاپڑ اور غیر معیاری ٹافیاں بسکٹ وغیرہ سکردو میں لاکر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ان سب میں سے زیادہ بچوں کو نقصان مرچ پاؤڈر اور غیر معیاری مصالحہ جات استعمال کرکے جو پاپڑ لاکر فروخت کیا جارہا ہے اس سے بچوں کو طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے کے علاوہ معدے کے بیماری زیادہ پھیل رہا ہے زرائع کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بسکٹ اور ٹرافیاں اچھے کوالٹی کے چاکلیٹ میں تاجروں کو منافع کم ہونے کی وجہ سے سکردو میں کم ہی تعداد میں لایا جارہا ہے جبکہ غیر معیاری بچوں کے اشیاء کے اوپر زیادہ منافع ہونے کی وجہ سے سکردو میں ٹرکوں کی حساب سے غیر معیاری اشیاء پہنچ رہا ہے جبکہ سکردو انتظامیہ ان مافیا کے سامنے بے بس نظر اہا رہا ہے ان مافیا نے محلے کے دوکانوں کو فروخت کرتے ہیں اور محلے کے دوکانوں پر دیکھا جائے تو کھلا کھلام بچوں کو زہریلا پاپڑ فروخت کیا جارہا ہے سکردو میں جنگل کا قانون ہے جس کو جی چاہا ادھر دوکان بناتے ہیں جس کی وجہ سے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش محلے کے دوکانوں پر ہی زیادہ فروخت کرتے ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ سکردو کے گلی محلوں میں موجود دکانوں کی چیکنگ کرنے کے علاوہ ان کو باقاعدہ ضلعی انتظامیہ کے پاس رجسٹریشن کرانا چاہیئے تاکہ ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش اور بچوں کو زہریلا اشیاء فروخت نہ کرسکے ۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc