شاربہ فاؤنڈیشن ضلع کھرمنگ کے تحت اسلام آباد میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد،اہم شخصیات کی شرکت۔

اسلام آباد(پ،ر)شاربہ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے اسلام آباد ہوٹل اسلام آباد میں ،ایک اہم پروگرام ،،زاد راہ ،،کے عنوان سے منعقد ہوا ۔ جس میں ساٹھ کے قریب اہم شخصیات نے شرکت کی ۔پروگرام میں شاربہ فاؤنڈیشن کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور مستقبل کے منصوبے بھی سامنے رکھے گئے۔ جس پر شرکاء کی طرف سے مثبت اور حوصلہ افزاء ردعمل آیا۔ شرکاء ومقررین نے شاربہ فاؤنڈیشن کی صرف ڈیڑھ سال میں اتنی اچھی کارکردگی خوب سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب سے علامہ شیخ انور علی نجفی، سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما تحریک انصاف واجد بخاری ،پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد ،علامہ آغا انور علی نجفی،محترمہ پروفیسر کہکشاں جعفری، سپیکر جی بی اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد،چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیپٹن سکندر ،ممبر جی بی ایل اے کاچو امتیاز حیدر ،علامہ غلام محمد عظیمی، علامہ نثار سبحانی نے خطاب کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر شاربہ فاؤنڈیشن علی آصف نے جامع پرزینٹیشن دی۔اس عظیم تقریب کے انعقاد پر تمام شاربہ فاؤنڈیشن کے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی.. مجھے شاربہ فاؤنڈیشن کے کاموں نے بہت متاثر کیا. سابق وفاقی وزیر واجد بخاری۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc