پی ائی اے کی ظالمانہ پالیسیوں پر پی پی پی بلتستان کے رہنما کا اعلی حکام سے بڑا مطالبہ

سکردو(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ریجن کے سیکرٹری اطلاعات نجف علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ائیر لائن اسلام آباد تا سکردو یک طرفہ انیس ہزار کرایہ لے کر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹ رہا ہے فروری کے مہینے میں صرف تین فلائٹ شیڈول رکھ کر بلتستان دشمنی کر رہا ہے چیرمین پی آئی اے نوٹس لیں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی تا اسلام آباد دو گھنٹے کی مسافت پر تیرہ ہزار جبکہ 45 منٹ کی مسافت پر انیس ہزار روپے کرایہ لینا ظلم ہے پی آئی اے اپنی پوری خسارہ سکردو روڈ سے پورا کرنا چاہتا ہے پہلے اگر سکردو جہاز کینسل ہوتا تو مسافروں کو ہوٹل میں رہائش پک اینڈ ڈراپ اور دوسرے جہاز میں سکردو پہنچایا جاتا تھا پھر اس سہولت سے محروم کیا اب اگر فلائیٹ کینسل ہو تو ایک ہفتے کا تاریخ اور الگ پیسہ چارج کرتا ہے ہے جبکہ غلطی سے کوئی مسافر ائیر پورٹ نہ پہنچے اس سے الگ جرمانہ لیا جاتا ہے سٹیچر کے مریضوں سے ڈیڑھ لاکھ تک کرایہ لیا جاتا ہے جو کہ عوام کے ساتھ ظلم ہے اس وقت سکردو کے مسافر طلبا مریض زیارت و عمرہ کرنے والے واپسی زوروں پر ہے روڈ کی کی حالت بھی خراب ہے ٹھیک اسی وقت کرایوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے حکومت نوٹس لیں اور سکردو کے لئے دوسری ائیر لائینز کو بھی اجازت دیں ورنہ پی آئی اے اپنی بلتستان دشمنی جاری رکھیں گے اس وقت عوام مشکلات میں ہے اور سکولوں میں حاضری شروع ہونے والا ہے حکام سکردو کے لئے کرایوں میں کمی کریں اور روزانہ بوئینگ شیڈول دیں ہم نے بہت صبر کیا یے اگر اب بھی بلتستان کے ساتھ نا انصافی جاری رکھا تو عدالتوں سے انصاف مانگنے کے ساتھ ساتھ سکردو میں پی آئی دفتر کا گھیراو کریں گے اور سکردو ائیر پورٹ پر کسی بھی جہاز کو اترنے نہیں دیں گے حکومت اور پی آئی اے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc