غیرمعیاری ٹرانسفرمرکاکمال،ضلع کھرمنگ ہیڈکوارٹر کے اطراف میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج۔

کھرمنگ( ٹی این این) ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ میں اطراف میں گزشتہ ایک ہفتے سے طویل لوڈشیڈینگ کے سبب عوام نےشاہراہ کھرمنگ پر احتجاج کرکے روڈ بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منٹھوکھا بجلی کے گزشتہ سال نیا نصب کردہ ٹرانسفر غیر معیاری ہونے کی وجہ سے کئی بار مرمت کے باوجود دھماکے سے اُڑ جانے کے باعث بجلی گھر کے اطراف کے علاقوں منٹھوکھا اور مادھوپور اورغاسنگ میں گزشتہ ایک ہفتے سے طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔لیکن محکمہ برقیات کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مناسب اور ٹھوس اقدام نہ اُٹھانے کی وجہ سے علاقے کے عوام نے سڑک بند کر آج احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پورے علاقے میں پانی پہلے ہی بند ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اور اب گزشتہ ایک ہفتے سے سردی کے اس سخت موسم میں نیا نصب کردہ ٹرانسفرمر مسلسل دھماکے سے اُڑ رہا ہے جس نے نہ صرف علاقے خوف حراس پھیل رہا ہے بلکہ طویل لودشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات کے کرپٹ افسران کی کرپشن کی وجہ سے منٹھوکھا نیا بجلی گھر افتتاح سے لیکر آج تک عوام کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی بنیادی وجہ ناقص مشنیری کی تنصیب ہے کیونکہ اعلیٰ افسران نے کمیشن کے چکر میں غیرمعیاری مشین نصب کیا ہے جس کی وجہ سے اس بجلی گھر سے بجلی کا بند ہونا معمول کی بات ہے لیکن عوام کو بل استعمال نے بھی ذیادہ جاری کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ نے خصوصی طور پر عوام کو بروقت بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا جس پر عوام منتشر ہوگئے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc