آرڈر 2020 کے حوالے قوم پرستوں کا موقف کیا ہوگا؟ گلگت بلتستان بچاو تحریک کا اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری

گلگت(ٹی این این )گلگت بلتستان بچاؤ تحریک کا ایک اہم اجلاس زیر قیادت سینئر قانون دان احسان ایڈووکیٹ مقامی ہوٹل میں منعقدہ ہوا جس میں حق پرست رہنماء انجینئر امان اللہ،ممتاز نگری،حسنین رمل،ڈاکٹر امجد چنگیزی ذوالفقارایڈووکیٹ، فدا حسین، نوید احمد،نبیل عباس، زاکرحسین ودیگر تحریک میں شامل مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں تحریک کی تنظیمی امور کے علاوہ حکومت پاکستان کی جانب سے جی بی کیلئے نیا آرڈر2020ء جاری کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر قانون دان و حق پرست رہنماء احسان علی ایڈووکیٹ، انجینئر امان اللہ،ممتاز نگری ایڈووکیٹ، حسنین رمل،ذولفقار ایڈووکیٹ، ،نبیل اظہر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پر مسلط کردہ کوئی بھی کالونیل نظام کو آج سے قبل نہ ہم نے قبول کیا ہے اور نہ آئند قبول کیا جائے گا،اس آرڈر2020ء کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک اس خطے کو جو بھی نظام مل چکا ہے وہ یہاں کے قوم پرست اور حق پرست جماعتوں کی جدوجہد کی مرحون منت ہے اوریہ وزیر اعلیٰ، گورنراور دیگر عہدے بھی ان حق پرستوں کی وجہ سے ہے۔ وگر نہ اس علاقے کو بھی فاٹا کی طرح ایف سی آر کے تحت چلایا جانا تھا۔گلگت بلتستان بچاؤ تحریک یہاں کے تمام محب وطن جماعتوں کی مشترکہ الائنس ھے جس کے پلیٹ فارم سے یہاں کی محرومیوں کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام وقت کے ساتھ ساتھ باشعور ہوتے جارہے ہیں اور عالمی سطح پر تیزی سے ہونے والی تبدیلوں پر نظر رکھے ہوئے اور یہاں بھی بہت جلد تبدیلیاں متوقع ہیں جس کیلئے یہاں کے نوجوانوں کو تیار رہنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرمشترکہ قرار داد پاس کرتے ہوئے اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ آرڈر 2020ء کے بارے میں تحریک کا موقف سامنے لانے کیلئے جلد پریس کانفرنس کیا جائے گا، بلتستان کے چاروں اضلاع کے علاوہ گلگت، دیامر ڈویژن میں بھی تنظیم سازی کو جلد مکمل کیا جائے گا، گلگت بلتستان بچاو تحریک کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو جلد عوامی رابطہ مہم کے ذریعے گاؤں گاؤں تک پھیلایا جائے گا اور آرڈر 2020ء کے خلاف بھر پور تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc