کشمیری عوام کو بھی چاہیے کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کرے۔ آغا علی رضوی

اسلام آباد(پ ر) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مظلوم عوام کو انکی امنگوں کے مطابق حقوق دلانے کے لیے عالمی برادری کو ایک واضح کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں عالمی طاقتوں کی لونڈی بن چکی ہیں اور کہیں مثبت کرداد ادا نہیں کر رہی ہیں۔ خواہ مسئلہ کشمیر کا ہو، فلسطین کا ہو، یمن کا ہو یا گلگت بلتستان کا ہو۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی مسئلہ کشمیر پر انسانی و اخلاقی بنیادوں پر آواز اٹھانا چاہیے۔ کشمیری عوام کو بھی چاہیے کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کرے۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے واضح اور دو ٹوک اقدام کبھی نہیں اٹھایا بلخصوص اقوام عالم میں کشمیر کے تصفیہ کے لیے عالمی برادری کو قائل کرنے سے قاصر رہی ہیں۔ دشمن ملک انڈیا کی دنیا بھر میں لابنگ اور مغربی اقوام کے لیے انڈیا بڑی منڈی ہونے کے سبب کشمیر کے قضیے پر اقوام عالم چپ سادھ رہتی ہیں۔ ضرورت اس امر کہ ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے قضیے کو بھرپور اور فیصلہ کن انداز میں لڑے۔ موجودہ انداز کسی طور کشمیری عوام کو انکے حق دلانے اور بھارتی مظالم سے چھڑانے کے لیے کافی نہیں ہے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc