پاکستان میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت ۔ پی ٹی ائی کی گورنمنٹ نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی قوم کو تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں 2020 کی پہلی بڑی خوشخبری مل گیا، او جی ڈی سی ایل نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون سے بلوچستان میں نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ نئے ذخائر او جی ڈی سی ایل نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون سے دریافت کیے ہیں۔سندھ اور بلوچستان سے ملنے والے ذخائر سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرگند کے ایکس ون کنویں سے تیل و گیس (ہائیڈرو کاربن) کے بڑے ذخائر ملے ہیں-

جہاں سے روزانہ ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور یومیہ132 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ اس کنویں کی کھدائی کا آغاز گزشتہ برس کیا گیا، جس کی گہرائی ساڑھے 4 ہزار میٹر ہے۔دوسری جانب ضلع خیرپور، سندھ میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc