سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے اپریشن تھیٹر کو تالا لگانے کے زمہ دار کون ؟انسانی جانوں سے کون کھیل رہا ہے ؟ جانئے کیلئے لنک کلک کریں

سکردو(ٹی این این) سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اج پیر کے روز گائنی اور سرجیکل آپریشن نہ ہوسکا اور منگل کےروز بھی سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اپریشن تھیٹر بند رہنے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے واحد بے ہوشی ڈاکٹر بیمار ہونے کی وجہ سے اپریشن تھیٹر کو ہی بند کرنا پڑا اور اج کئی ایمرجنسی اپریشن بھی نہیں ہوسکا اور نارمل اپریشن بھی نہ ہوسکا اور جس کی وجہ اس شدید سردی میں دور دراز علاقوں سے ائے ہوئے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور محکمہ صحت گلگت بلتستان عفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ساتھ ناروا سلوک برتاؤ کیا جارہا ہے جبکہ سکردو میں سخت ترین شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور اس کی باوجود محکمہ صحت گلگت بلتستان نے سکردو بلتستان کے عوام کو صحت کے حوالے سے کوئی سہولیات فراہم نہ کرنا زیادتی ہے اور سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چار اضلاع کا بوجھ ہونے کے باوجود ایک ہی بے ہوشی کے ڈاکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ کر رکھنا بھی ناانصافی ہے اور بے ہوشی ڈاکٹر کے اوپر بھی ظلم ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال گنگچھے میں سرجیکل آپریشن بھی نہیں ہورہا ہے اس کے باوجود خپلو ہسپتال میں دو بے ہوشی ڈاکٹر کو تعینات کیا ہوا ہے جبکہ گلگت میں درجن کے حساب سے بے ہوشی کے ڈاکٹر مفت میں سرکاری خزانے پر بوجھ بنا ہوا ہے جو سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال تبادلہ کیا تو بھی گلگت سٹیشن چھوڑنے کیلئے تیار بھی نہیں ہے اور محکمہ صحت گلگت بلتستان ان بے ہوشی ڈاکٹروں کے سامنے بے بس نظر اتے ہیں سکردو کے باشعور طبقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکردو میں بے ہوشی ڈاکٹر کی کمی کو فوری پورا کرنے کے اقدامات اٹھایا جائے ورنہ اس کے بروئے نتائج نکل سکتا ہے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc