استور فینہ گاوں کے عوام نے چار کلومیٹر سٹرک سے برف ہٹاکر ضلعی ہیڈکوارٹر سے رابطہ بحال کرلیا

استور(ٹی این این )ضلعی ہیڈکوارٹر عیدگاہ سے ملحقہ گاؤں فینہ کے باسیوں نے چار کلومیٹر روڈ آپنی مدد آپ کے تحت بحال کرکے ضلعی ہیڈکوارٹر سے آپنا رابطہ بحال کرلیا۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور اہلیان فینہ کی جانب سے رضاکارانہ طور پر روڈ کی بحالی کے لئے کئے جانے والے کام میں گاؤں فینہ کے باسیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اہلیان فینہ کا سخت موسمی حالات میں ضلعی حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے آپنی مدد آپ کے تحت آپنے گاؤں کا روڈ بحال کرنے پر ضلعی حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان فینہ کی رضاکارانہ خدمات تمام ضلعے کے لوگوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔ اور انکی خدمات قابل فخر ہیں۔ جنہوں نے سخت موسمی حالات میں آپنے گاؤں کا روڈ بحال کرکے ضلعی انتظامیہ کا بوجھ کم کرکے کے ایک باشعور قوم ہونے کا عملی طور پر ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اندر رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے کا جذبہ زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔ پیپلز پارٹی ضلع استور کے رہنماء اور فینہ یوتھ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین وزیر نعمان نے کہا کہ اہلیان فینہ نے ہر دور میں گاؤں کے مشکلات کو درپیش رکھ کر رضاکارانہ طور پر آپنی خدمات سرانجام دے کر ہمیشہ سے ہمیں سربلند رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار کلومیٹر کا راستہ بحال کرنا کوئی آسان کم نہیں تھا۔ لیکن لوگوں کے جذبات نے برفانی تودے اور برف کو بھی مات دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فینہ روڈ کی بحالی کے لئے فینہ کمیونٹی کی جانب سے آپنی مدد آپ کے تحت تعینات کئے گئے روڈ قلی کو مستقل بنیادوں میں تعینات کرنے کے لئے عمائدین فینہ کیساتھ تعاون کرے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc