سکردو شہر کی سٹرکوں سے برف ہٹانے کیلئے کوشاں ہیں اسٹنٹ کمشنر حافظ کریم داد چغتائی

سکردو(ٹی این این) سکردو میں حالیہ دنوں ہونے والے شدید برف باری کے بعد متعلقہ محکمے ہنگامی بنیادوں پر سٹرکوں سے برف ہٹانے کیلئے اقدامات اٹھایا جارہا ہے اور سکردو شہر کے سٹرکوں سے برف ہٹانے کیلئے جدید مشینری نہ ہونے کے باوجود بھرپور انداز میں کام کررہا ہے اور دور جدید میں بھی جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ برف ہٹانے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسٹنٹ کمشنر حافظ کریم داد چغتائی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو اور دیگر سڑکوں پر مجسٹریٹس کے ہمراہ دورہ، بھی کیا گیا ہسپتال روڈ، مین بازار ایریا اور شگری خورد ایریا منٹھل پبلک سکول اینڈ کالج روڈ کی صفائی کا کام مکمل 80 فیصد کرلیا ہے اور تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود برف کو بلدیہ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ذریعے ہٹا دی گئی۔ اسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کی تمام سٹرکوں کو فوری بحال کا کام تیز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دو تین دنوں میں تمام سڑکوں سے جی بی ڈی ایم اے، محکمہ تعمیرات عامہ اور بلدیہ کے ذریعے برف ہٹا دی جائے گی۔ اس سلسلے میں سڑکو ن پر مٹی پھینکا جارہا ہے اور دو تین دنوں میں سڑکیں بحال ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جایے گا۔اور سڑکوں کی بحالی کا کام کیا جارہا ہے جس سے لوگوں کے آمدورفت کا سلسلہ ٹھیک ہوجائے گا۔ بلدیہ سکردو علاقوں سے برف ہٹا رہے ہیں

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc