گلگت بلتستان کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں ازاد کشمیر کی صدر ۔ اور اشرف صدا کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاق سے مذید مطالبہ کردیا

اسلام آباد ( پ ر)گلگت بلتستان قانون ساز کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کونسل کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ اشرف صدا کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور اُن سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی حقوق کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت کا یہ دیرینہ موقف ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کی تحریک کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو وہ تما م حقوق دیئے جائیں جن کا وہ مطالبہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ہم جسم و جان کا حصہ سمجھتے ہیں اور اُن کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ اپنے دورہ گلگت بلتستان کا حوالہ دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ اُنہوں نے گزشتہ سال جی بی کا دورہ کر کے گورنر، وزیراعلیٰ، وزراء، بار کونسل کے ممبران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کر کے خطے کے عوام کے حقوق کے بارے میں اپنے موقف کو واضح کیا تھا اور اُن کے مسائل سے آگاہی حاصل کی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں اپنے دورے کے دوران یہ جان کر بے حد مسرت ہوئی کہ گلگت بلتستان کے عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی تحریک حق خود ارادیت کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں اور وہ اس سلسلہ میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اُنہیں قرا قرم یونیورسٹی کادورہ کر کے اور وہاں اساتذہ اور طلباء سے مل کر بے حد خوشی ہوئی تھی اور یہ بھی جاننے کا موقع ملا تھا کہ وہاں کے نوجوان نہ صرف تعلیم حاصل کرنے کا بے حد جذبہ رکھتے ہیں بلکہ وہ خطہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھی واضح ویژن رکھتے ہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام خوشحال ہوں اور وہاں کے نوجوان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھیں۔ اس مقصد کے لیے ہم نے گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے آزاد کشمیر کی جامعات کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اس سلسلہ میں ہم مذید اقدامات بھی کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا خطہ وہاں کے وہاں نے لڑ کر اور بے پناہ قربانیاں دے کر آزاد کرایا تھا اس لیے وہاں کے عوام کو آزادی کے تمام ثمرات ملنے چاہیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد کے سربراہ اور گلگت بلتستان کے رکن اشرف صدا نے صدر آزاد کشمیر کا اُن کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر سردار مسعود خان کی ذاتی دلچسپی سے گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں جو مراحات دی گئیں ہیں اُن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وفد کے سربراہ نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اور آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت کے درمیان قریبی روابط اور باہم ٹال میل جاری رہنا چاہیے اور آج کی میٹنگ بھی ہماری اسی سوچ کا حصہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں خطوں کے عوام، نوجوانوں اور طلباء کے درمیان سماجی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلہ جات کے سلسلے کو مذید آگے بڑھایا جائے گا۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc