استور میں زلزلے، شدید برف باری،نظام زندگی،مفلوج،عوام کا آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی امدا د کا مطالبہ

استور(ٹی این این ) ضلع استور میں شدید برف باری اور زلزلوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،آمد ورفت اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی،اہالیان استور کا حکومت سے ضلع استور کو آفت زدہ قرار دے کر فوری امدادی سرگرمیوں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے،عوام کا کہنا ہے کہ زلزلوں سے کئی گھر تباہ ہوئے اور لوگوں کے مال ومویشی زلزلے کی نذر ہوگئے،استور کے مختلف علاقوں میں لوگ خون جمادینے والی شدید سردی میں بھی خیموں پررہنے پر مجبور ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،عوام نے وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر سے مطالبہ کیا ہے استور کو فلفور آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں پورے ضلع میں شروع کیا جائے اور متاثرین تک بنیادی ضروریات زندگی پہنچا دی جائیں،یاد رہے استور میں زلزلے کے جھٹکے تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے اور وقفے وقفے سے جاری ہیں اور ساتھ ہی شدید برف باری سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے تو دوسری طرف گلگت استور مرکزی روڈ موت کا کنواں بنا ہوا ہے،جبکہ سنٹر استور سے کئی علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہوا ہے۔عوام کا کہنا ہے استور اور گردونواع کے حالات نہایت ہی ابتر ہیں لہذا فلفور استور کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc