وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تعصب کی بنیاد پر گیول سدپارہ شگر کے سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کیا اغا علی رضوی

سکردو(چیف رپورٹر) عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین و ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہاہےکہ وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن کو زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے متاثرین سیلاب گیول,سدپارہ,شگری کلان, تنخوس,حوطو کو امداد نہ دینے پر شرم آنی چاہیئے وزیراعلی نے سدپارہ اور گیول میں آکر متاثرین کو دو ماہ میں گھر بناکر دینے کا وعدہ کیا تھا مگر انہوں نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھی تک متاثرین سیلاب کو ایک پیسہ نہیں دیا جس کی وجہ سے تین سال گزرنے کے بعد بھی متاثرین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزاررہےہیں جی بی ڈی ایم اے کا ادارہ بلتستان میں فوت ہوکر رہ گیا ہے اس ادارے کے لوگ قومی وسائل پر بوجھ ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کرپٹ ترین حکمراں ہیں انہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی پیسے وہاں لگارہے ہیں جہاں سے انہیں کمیشن ملتا ہے سدپارہ اور گیول کے عوام کی قیام پاکستان اور بقائے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں انہیں محض تعصب کی بنیاد پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے معاوضے نہیں دئیے جارہے ہیں صوبائی حکومت سدپارہ گیول شگری کلان تنجوس اور حوطو کے متاثرین سیلاب کی امن پسندی اور شرافت سے غلط فائدہ اٹھارہی ہے سندوس کانصف سے زیادہ حصہ بھی دریائے سندھ کے کٹاو کی زد میں آکر تباہ ہوگیا ہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے ہم حکومت کو انتباہ کرنا چاہتے ہیں کہ مارچ سے پہلے متاثرین کو معاوضے ادا نہ کئے گئے تو شدید احتجاج کریں گے سکردو میں کمشنر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیں گے فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان متاثرین سیلاب گیول سدپارہ شگری کلان تنجوس حوطو اور سندوس کیلئے بھی امدادی پیکج کا اعلان کریں صوبائی حکومت جان لے کہ ہم اپنے لوگوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر جائیں گے سکردو میں بھی انسان بستے ہیں یہاں کے لوگوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک نہ کیا جائے ایک جگہ سیلاب آتا ہے یا زلزلہ آتا ہے تو پوری حکومتی مشینری حرکت میں آجاتی ہے ایک طرف کے لوگوں کو مکمل نظر انداز کیا جارہاہے سیلاب سے کئی لوگ بے گھر ہوگئے لیکن ابھی تک بے گھر افراد کیلئے چھتیں فراہم نہیں کی گئی ہیں جو گڈ گورننس کے دعویدار لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے ہم ظلم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے اس سے بڑی شرم کی بات اور کیا ہوسکتی ہے صوبائی حکومت سرکاری وسائل الیکشن مہم پر خرچ کررہی ہے ہم اس کو ایسا کرنے نہیں دیں گے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc