گلگت بلتستان کے 8927 خاندانوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی رقم کو بند کردیا۔

گلگت (خصوصی رپورٹر) 49 سرکاری آفیسرز کے گھرانوں سمیت مالی طور پر مستحکم گلگت بلتستان کے کل 8927 خاندانوں کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی رقم کو بند کردیا گیا ہے۔ بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر نے معاشی طور پر مستحکم گلگت بلتستان کے ایسے افراد جو کہ امدادی رقم لے رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق نادرا کے دستیاب ڈیٹا سے حاصل معلومات کےبعد حکومت نے 8927 افراد کی امدادی رقم بند کردی ہے۔ نادرا ذرائع کے مطابق تقریباً 9 ہزار افراد جوکہ امدادی رقم لے رہے تھے۔ ان کا فریضہ حج ادا کرنے ، مقدس مقامات کی زیارت کرنے کیساتھ سرکاری ملازمت کرنے کا ڈیٹا موجود ہیں۔ جس کی بنیاد پر یہ واضح ہوا کہ یہ ایسے افراد ہیں جو بیرون ممالک تک سفر کرسکتے ہیں اور پاسپورٹ رکھ سکتے ہیں اور سرکاری ملازمت بھی کرتے ہیں۔ ایسے افراد بی آئی ایس پی کی امداد کے حقدار نہیں ہوسکتے ہیں۔ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق گلگت بلتستان کے گریڈ 17 کے27 آفیسرز ، گریڈ 18 کے 19 آفیسرز ، گریڈ19 کے دو آفیسرز جبکہ گریڈ 20 کا ایک سرکاری آفیسر کا ایک گھر غریب اور مستحق افراد کیلئے مختص اس امدادی رقم سے مستفید ہورہا تھا۔ جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں دیگر ہزاروں مستحق اور غریب افراد اس امداد سے محروم چلے آرہے ہیں۔ سرکاری آفیسرز کے گھروں کو بھی بی آئی ایس پی کی امداد رقم لینے سے متعلق سرکاری لسٹ سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے اور گلگت بلتستان میں ازسرنو سروے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc