گلگت بلتستان میں لاکھوں مالیت کے ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش ضبط ۔ جی بی میں کریک ڈاؤن اپریشن شروع کیا جارہا ہے سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) سیکریٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ناقص اور مضر صحت اشیاء خوردہ نوش کے خلاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ2014 کے تحت ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرز نے چھاپے مار کاروائیوں کے ذریعے حفظان صحت کے عین اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے جسکی وجہ سے گلگت بلتستان میں غیر معیاری اشیاء کی خریدو فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے لاکھوں مالیت کے ناقص اشیاء خوردہ نوش زائدالمیعاد اشیاء کو ضبط کرکے تلف کرچکے ہیں اسکے علاوہ ایگزیکٹیو مجسٹریسی عدالتوں کے ذریعے ملزمان کو سزائیں بھی دلوائیں ہیں، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں فوڈ انسپکٹر جی بی لوکل کونسلات کے مینڈیٹ کے مطابق کام کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں مقامی اخبارات کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے اپنے مینڈیٹ کے مطابق عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کررہے ہیں محکمہ صحت کے جانب سے نیوٹریشن آفیسران کی تعیناتی اور تقرری حوصلہ افزا اور نیک شگون ہے انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن آفیسران عوام کو غیر معیاری اشیاء خور دہ نوش کی استعمال کے حوالے سے آگاہی اور شعور دینے کیلئے کام کرنا ہے جو کہ ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ذریعے علاقے میں حفظان صحت کے عین اصولوں کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔محکمہ صحت کے نیوٹریشن آفیسران ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹران کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتے اور نہ ہی خود کوئی چھاپہ مار کاروائیوں کرسکتے ہیں انہیں اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرنا ہے اور ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرز کے تعاون سے ہی چھاپہ مارکاروائیوں کا حصہ بن سکتے ہیں اس سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کاپروریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ کے جانب سے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر کی نگرانی میں انسپکشن ٹیم کا فیصلہ خوش آئند اور دیگر اضلاع کیلئے ایک نمونہ ہے امید ہے دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور میونسپل ایڈمنسٹریٹرز فوڈ انسپکٹرز کی قیادت میں نیوٹریشن آفیسران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ شہری حلقوں وسمیت دراز دراز علاقوں میں عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بن سکے۔سیکریٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ بورڈ کی کوششوں سے ضلع کونسل نگر بھی فعال کردار ادا کررہی ہے اور ضلع کونسل نگر کی فعایت کیلئے چیف آفیسر کی جانب سے کوششیں قابل تحسین ہیں تمام کونسلات گلگت بلتستان کونسل بورڈ کی جانب سے جاری روڈ میپ کے تحت عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc