بلتستان ایک پرامن خطہ ہے اعلیٰ حکام حالیہ واقعے کو خوش اسلوبی سےحل کیا جائے سکردو یوتھ ایکشن کمیٹی

سکردو(نامہ نگار) سکردو یوتھ ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی کے چئیرمین آغا رضا سکردو یوتھ کے صدر مظاہر حیسن جنرل سیکرٹری قمر نجمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد حسن سیکرٹری اطلاعات قاسم شاہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلتستان میں دنیا کا پرامن قوم ہے اباد ہے اور بلتستان پرامن خطہ ہے صوبائی حکومت انتظامیہ مذید امن کا گہوارہ بنانے کے بجائے یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے اور یہاں کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے نہ یہاں ہیلتھ کی سہولیات ہے نہ ہی تعلیم نہ انفراسٹرکچر کی اب تو یہاں پر ایمرجینسی حالات میں عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوئی بندوبست تک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلتستان دنیا کی سرد ترین علاقہ یہاں پر 1122 کو ریسکیو آپریشن کرنے کیلئے سرد موسم میں ریسکیو آپریشن کرنے کیلئے موسمی حالات کے مطابق جدید مشینری فراہم کیا جائے اور ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ غیر فعال ہونے کی وجہ سے سکردو شہر کے اندر ایک مکان جل کا خاکستر ہوگیا اور جب عوام کی جان ومال کو نقصان پہنچا تو عوام نے اپنے حقوق کیلئے اواز لازمی طور پر بلند کرنا تھا اور ہر ناانصافی پر یہاں کے سارے عوام اپنے حقوق پر اواز بلند کرتے رہینگے اور سب کو دہشت گردی کا دفعات لگانا یہ کہاں کا قانون ہے اور انتظامیہ عوام کی جذبات سے نہ کھیلے عوام کو سہولیات پہنچایا جائے ورنہ جو حالات پیدا ہونگے وہ اعلیٰ حکام پر عائد ہونگے انہوں نے کہا کہ حالیہ رونما ہونے والے واقعے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے تاکہ بلتستان کی پرامن فضا برقرار رکھا سکے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc