شاہراہ کھرمنگ نقپو پڑی کسی بڑے حادثے کا منتظر،عوام میں مسلسل خوف ہراس۔

کھرمنگ(ٹی این این) ضلع کھرمنگ کے یونین کونسل مہدی آباد میں واقع شاہراہ کھرمنگ کا خوفناک پڑی کسی بڑے حادثے کے قریب نظر آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہدی آباد اور غاسنگ کے حددود میں واقع پڑی ماضی میں غیر معیاری تعمیرات کی وجہ سے روڈ کے اوپر موجود پہاڑ مسلسل سرک رہا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔اس خوفناک موڑ کے اوپر سے جو پہاڑ مسلسل سرک رہا ہے اُسے انتہائی کم لاگت کے ساتھ بلاسٹینگ کے ذریعے ختم کرسکتا ہے لیکن محکمہ بی اینڈ آر کی غفلت کی وجہ سے یہ موڑ عوام کیلئے ایک خوف بنا ہوا ہے۔ اس روڈسے روزانہ عسکری اور سول کئی درجن گاڑیاں اور لوگوں کا گزر ہوتا ہے اور کسی بھی وقت ہوا تیز چلنے کا معمولی زلزلے کی شکل میں پہاڑ گر کر نیچے آنے کا قومی امکان ہے۔ یوں اگر یہاں کسی قسم کے گاڑیوں کے گزرے وقت خدانخواستہ پہاڑ سرک کر نیچے آجائے تو بہت بڑا جانی اور مالی نقصان کا امکان ہے۔اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اس خوفناک پڑی کی خطرناک صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ بی اینڈ آر کے ذّمہ داروں کو اس بڑی کے اوپر سے جو پہاڑ کا بہت بڑا حصہ سرک رہا ہے اُسے ختم کرنے کیلئے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc