وزیر اعلیٰ نے منی مرگ استور کو تحصیل بنانے کااعلان کردیا، منی مرگ کے عوام کے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اجتماع سے خطاب۔

استور (سرکاری ذرائع ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے منی مرگ کو تحصیل بنانے کااعلان کرتے ہوئے منی مرگ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے ساتھ ملک کی حفاظت کیلئے منی مرگ کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا ہم نے سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے جو علاقے ترقی سے محروم رہے تھے ان علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے کہاکہ صوبے میں مختصر مدت میں قیام امن کو یقینی بنایا ہے جس کی وجہ سے سیاحت کو فروغ ملا ہے۔ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے عوامی کی معیار زندگی میں بہتری آئی ہے۔ہم جھوٹے اعلانات پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے کہاکہ قمری اور منی مرگ کے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ان علاقوں میں سیاحوں کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی وجوہات کو مدنظررکھتے ہوئے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر بات کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے کہاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر استور اور ایکسین استور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو منی مرگ ٹاؤن ایریا کی پلاننگ تیار کرکے متعلقہ فورم میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ایک ارب87 کروڑ کی لاگت سے استور کے شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے 2سال کی مدت میں گوریکوٹ تک مثالی شاہراہ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے منی مرگ نیابت کو تحصیل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ضروری آسامیوں کی تخلیق کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے اس موقع پر قمری میں گرلز مڈل سکول اور نگئی میں بوائز مڈل سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا جسے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے اس موقع پر منی مرگ میں کمیونٹی سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے کہاکہ جنگلات کے تحفظ کیلئے حکومت متبادل توانائی کے ذرائع متعارف کرانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ زرعی شعبے کے فروغ کیلئے 14 ارب کی خطیر رقم سے ایفاد پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کو معاشی حوالے سے خودانحصار بنانے کیلئے جامعہ پالیسی بنائی گئی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc