پی ٹی ائی کے صوبائی قیادت نے جو بیان دیا اس پر پی پی پی گلگت بلتستان نے سخت ردعمل پر مبنی بیان اخر دے ہی دیا

گلگت(پ، ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے تحریک انصاف کے صوبائی قیادت کی پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف لوٹوں پر مشتمل ٹولہ ہے تمام جماعتوں سے مفاد پرست ٹولے نے تحریک انصاف کا انتخاب کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو چور کہنے والے پیپلز پارٹی کے حکومتی دور میں مفادات لینے میں پیش پیش رہے ہیں مردحر آصف علی ذرداری نے پہلے بھی سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بن کر 11 سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور سرخرو ہو کر باعزت بری ہوئے اور اب بھی اسی انتقامی کارروائی اور سازشوں کا شکار ہیں لیکن اللہ نے انہیں پھر سرخرو کیا ہے۔ آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات دینے والے صرف اپنے ماضی پر نظر دوڑایں سیاسی خانہ بدوش پیپلز پارٹی سے کیا احتساب لینگے پیپلز پارٹی نے تو گلگت بلتستان کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں جس کو پیپلز پارٹی کا بدترین دشمن بھی قبول کرتا ہے نظریات کے ساتھ ساتھ لوگوں کی نظر میں بھی تبدیلی آ گئی ہے ۔ تبدیلی سرکار کے گلگت بلتستان میں بیٹھے ہوئے لوٹے پہلے گلگت بلتستان میں تبدیلی کی ذد میں آنے والے غریبوں کو مشکل حالات سے نکالنے کی بات کریں قراقرم یونیورسٹی کے طُلبہ پر جو بھاری فیسوں کی مد میں ظلم ڈھایا جا رہا ہے اس فیصلے کو واپس لینے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی بجائے شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دبا کے بیٹھے ہوئے ہیں پیپلز پارٹی سے احتساب لینے سے پہلے عوام کو مہنگائی کے دلدل سے نکالیں وفاق میں بھی احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کر کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا جس کا ادارک پورے پاکستانی عوام کو ہے انشا اللہ گلگت بلتستان کے غیور عوام ان حالات کے پیش نظر لوٹوں کے اس ٹولے کو سختی سے مسترد کرینگے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی حق ملکیت کے ایجنڈے کو لیکر عوام کے درمیان جائے گی پیپلز پارٹی کی حق ملکیت پر گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے جد و جہد جاری اور اس نعرے کی تکمیل تک پیپلز پارٹی کی جد و جہد جاری رہے گی تحریک انصاف کے لوٹے عوام کو واضح بتایں کس نعرے پر عوام سے ووٹ حاصل کریں گے جس نعرے کو لیکر وفاق میں ووٹ حاصل کیا تھا اس پر تو کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے نا امیدی کی سونامی نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے ہمیشہ سازشوں اور لوٹہ کریسی کے گروہوں کے ساتھ ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc