بلتستان کی اہم ثقافتی تہوار کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بڑا اعلان کردیا

سکردو(پ ر) ضلع سکردو کے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ پولیس، تعمیرات عامہ، واسا، برقیات، ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی کے آفیسران اور صدر تبت بلتستان آرٹ کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن مے فنگ کو پر جوش طریقے سے منایا جائے گا اور اس حوالے سے متعلقہ محکمے کے سربراہان کو اپنی اپنی ذمہ داری کے لئے ہدایات جاری کی گئی اور پروگرام کو حتمی شکل بھی دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن مے فنگ 21 دسمبر کی شام کو میونسپل سٹیڈیم سکردو میں منایا جائے گا، مے فنگ بلتستان کی ایک اہم ثقافتی تہوار ھے اور اس دن کو منانے کا مقصد یہاں کے مقامی کلچر کو فروغ دینا ھے تاکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر علاقے کی تہذیب و ثقافت کی تشہیر کیا جا سکے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc