سانحہ گٹی داس بابوسر۔۔

22ستمبر کو سکردو سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والی مشابروم بس کو صبح 7:35 بجے حادثے پیش آیا جس کے دقت آمیز تصاویر و ویڈیوز شوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے، زرائع کے مطابق موقع پر سب سے پہلے بابوسر پر تعینات پولیس پہنچی اور ریسکیو کے کچھ ایمبولینس، کچھ وقت گزرنے کے بعد وہاں آرمی ہیلی کاپٹر جس میں فورس کمانڈر، ایف سی این اے گلگت ڈاکٹر احسان محمود خود جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو چلاس ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو کا عمل شروع ہونے تک وہاں ہلاکتوں کی تعداد 21 بتائی جا رہی تھی جو بڑھ کر رات تک 29 کو جا پہنچی، اطلاعات کے مطابق بس میں پاک فوج کے 16 جوان بھی تھے، جن میں سے 8 کی ہلاکت رات تک کنفرم تھی، ہلاک ہونے والوں کی میتیں بہ زریع ہیلی-کاپٹر گلگت سی ایم ایچ منتقل کیے گئے، یاد رہے بس بلتستان سے راولپنڈی جا رہی تھی، سی ایم ایچ کے مردہ خانے میں جگے نہ ہونے کی وجہ سے 19 میتیں ضلع گلگت کی تحصیل دنیور کے پرائیویٹ ہسپتال صحت فاونڈیشن بیجھی گئی، مرکزی جامعہ مسجد دنیور میں غسل کفن کے بعد میتیں دوبارہ سردخانے منتقل کی گئی، اس وقت رات کے 11 بجے ہیں میتوں کو غسل کفن دینے کا عمل جاری ہے، جن میں 6کمسن بچے، 6 عورتیں، 6 مرد شامل ہیں جو دنیور منتقل کئے گئے ہیں. صبح6:30 بجے ہیلی پیڈ جوٹیال گلگت میں نماز جنازہ ادا کی جائی گی، یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کی میتیں بلتستان لےجانے کے بجائے گلگت کیوں لائے گئے؟ جب کی پہلے سے یہ بات پتا تھی کی بس بلتستان سے راولپنڈی جارہی تھی، 37 خاندانوں میں جہاں صف ماتم بچھی ہوئی ہے. وہی میتیں چلاس سے سکردو لے جانے کے بجائے گلگت لائی گئی اطلاعات کے مطابق لواحقین اپنی مدد آپ گلگت کے لیے نکل چکے ہیں جو صبح تک گلگت پہنچ جائینگے، کیا لواحقین کے پیاروں کا بچھڑنا کم تھا جو میتوں کو گلگت منتقل کر کے ان کے انتظار کو بڑھا دیا گیا؟
کیا یہ سانحہ در سانحہ نہیں کی لواحقین کو سکردو سے گلگت آنے پر مجبور کیا جائے، پر خطر راستے کی مصافت اور عجلت…
مرنے والوں کے عزیزو عقارب کو اور پریشان حال کرنے کی کیا ضرورت تھی، کیا ہی اچھا تھا، گلگت کے بجائے سکردو پہنچایا جاتا ابھی تک تدفین بھی ہوچکی ہوتی،نہ کی میتوں کو تین جگوں پر منتقل کیا جاتا، ستم ظریفی یہ ہے کی ان ہلاک ہونے والوں میں بھی کچھ شہید تو کچھ جانبحق کہلانگے۔

تحریر:  انیس بیگ

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc