وزیر پلاننگ اقبال حسن نے اقرباء پروری کی انتہاء کردی، سرکاری ٹھیکے اپنوں میں بندر بانٹ۔

سکردو(ٹی این این )وزیر پلاننگ اقبال حسن کے ڈرائیور کو بغیر کسی رولز اور پروسیجر کے ٹھیکوں کی الاٹمنٹ اور ایل جی اینڈ آر ڈی کے ذمہ داروں کی جانب سے گراؤنڈ سٹون بھی رکھنے سے پہلے ساٹھ فیصد کام مکمل ہونے کی سرٹیفکیٹ ایشو کرنا انکے گلے پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کھرمنگ کے عوام عجب کرپشن کی غضب کہانی کو سرد خانے کی نذر کرنے میں رکاوٹ بن گئے۔ یادگار شہداء کھرمنگ کی تعمیر کیلئے پیپرا رولز کے تحت ٹینڈر کرانے سے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بھی عاجز آگئے۔ذرائع کے مطابق وزیر اقبال حسن کی طرف سے ٹھیکہ انکے ڈرائیور کو دینے کیلئے بدترین دباؤ کا سامنا کرنے کا بھی اعتراف کیاہے جسپر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ دباؤ برداشت نہ کرسکے اور قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے ٹھیکہ وزیرکےمنظور نظر شخص کو دیدیا۔ اب کیس کمشنر بلتستان کے پاس کیس پہنچ گیا ہے جلد تحقیقات کی صورت میں بڑی بڑی مچھلیوں کے پکڑے جانے کا بھی امکان ہے۔ ادھر ایل جی اینڈ آر ڈی کے حکام اور وزیر اقبال کرپشن کا پردہ فاش کرنے پر معروف سیاسی ورکر، صحافی اور سوشل ایکٹیوسٹ قاسم قاسمی کے خلاف مبینہ طورپر آیف آئی آر درج کرا دی تھی تاکہ میڈیا پر انکے خلاف اٹھنے والی کرپشن کی خبروں کو خاموش کیا جاسکے اور اصل خبر سے توجہ ہٹائی جاسکے تاہم معلوم ہوا کہ قاسم قاسمی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری کرلی ہی.

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc