ضلع شگر میں جاری 5روزہ کے ٹو پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر،شگر اماچہ نے فائنل فتح اپنے نام کرلیا۔

شگر(عابد شگری) شگر میں جاری 5روزہ جشن کے ٹو پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئے۔فائنل شگر اماچہ اور سکردو انچن کے درمیان کھیلا گیا جوکہ 4چار گول سے برابر رہا۔جبکہ ایک گول تنازعہ کا شکار ہوکر سکردو کی ٹیم ناراض ہوکر گرائونڈ چھوڑ کرچلے گئے ۔ جس کے بعد شگر اماچہ کو فائنل کا فاتح قراردیا۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر زید ، سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیا۔اس سے قبل سیمی فائنل کی میچ بھی روندو اور شگر کے درمیان گول پر تنازعہ ہوکر روندو نے شگر کی حق میں دستبردار ہوگیا تھا۔ٹورنامنٹ 5روز جاری رہی جس میں شگر، سکردو، روندو، چھوربٹ اور نگر کے پولو ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر زید اور سابق صوبائی وزیر راجہ محمد اعظم خان جشن کے ٹو پولو کپ کے فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان خوبصورت روایات اور ثقافت کے آمین ہے اورپولو ہماری ثقافت ہے ۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں۔اس طرح کی ایونٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ جس طرح گلگت بلتستان اور ضلع شگر خوبصورت ہیں یہاں کے ثقافت بھی خوبصورت ہے۔ پولو بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ ہے۔اس کھیل فروغ کیلئے شگر انتظامیہ اپنا بھرپور کردار اداکرینگے۔ اور مستقبل قریب میں گلگت بلتستان کی سطح پر بڑا ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc