ضلع شگر میں نیشنل خوبانی فیسٹیول کے سلسلے میں آل شگر والی بال کپ 2019شروع ہوگیا۔

شگر(ٹی این این)نیشنل اپریکاٹ فیسٹیول کے سلسلے میں آل شگر والی بال کپ 2019شروع ہوگیا۔خوبانستان (پھڑنگ باماں ) شگر میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر شگر زید، ڈائریکٹر ایگریکلچر ریاض علی ،ایس پی شگر ضیاء اللہ نے کی۔ ٹورنامنٹ دریاء کے کنارے ایک پرفضاء مقام پرمنعقد کیا جارہا ہے۔جس میں مجموعی طور بلتستان بھر سے 28ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر زید ،ڈائریکٹر ایگریکلچر ریاض علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شگر غلام اللہ ثاقب ،حاجی عبدالرحمن ،ابوذر اور دیگر نے کہا کہ نیشنل اپریکاٹ فیسٹیول کا انعقاد علاقے میں سیاحت اور زراعت کی ترقی کیلئے اہم کردار اداکریگا۔اور یہ ضلع شگر کی پہچان بنے گا۔ کہ دنیا کی سب سے بہترین خوبانی یہاں پیدا ہوتے ہیں۔فیسٹیول کی انعقاد کیلئے مقامی لوگوں کی جانب سے کی جانے والی رضاکارانہ کوششیں قابل ستائش ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc