ایس سی او کا انوکھا کارنامہ، انٹرنیٹ کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی لیکن بلوں ادائیگی بروقت لازمی۔

کھرمنگ( ٹی این این) ضلع کھرمنگ میں ایس سی او کی خراب سروس سے عوام پریشان لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ ضلع کھرمنگ طولتی،مہدی آباد اور منٹھوکھا ڈیجیٹل ایکسجینچ سے عوام کو DSL انٹرنیٹ کی سہولت تو موجود ہے لیکن معیار اور سروس کا کوئی پرسان حال نہیں۔ صارفین ایس سی او کے مطابق انٹرنیٹ کی اچانک تعطلی اور پھر ہفتوں غائب معمول بن گئی ہے لیکن عوام سے بل پورے مہینے کا لیا جاتا ہے جو کہ صارفین کے ساتھ ذیادتی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کا یہ ادارہ عسکری ہاتھوں میں ہوکر بھی غیرمعیاری سروس اور بغیر انٹرنیٹ استعمال کئے بھی بلوں کی ادائیگی عوام کے اوپر ظلم ہے ۔ اگر ایس سی او اس حوالے سے تجربہ نہیں رکھتے ہیں تو ملک کے دیگر نجی کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے میں رکاوٹ نہ بنیں ۔ صارفین نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس سی او کی جانب سے انٹرنیٹ کی خرابی کے باوجود بل جاری کرنے کے معاملے کا نوٹس لیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc