پی آئی اے نے گلگت بلتستان کے مقامی ملازمین پر بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، ملازمین میں تشویش کی لہر۔

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو بیرون ملک سمیت ملک کے دیگر صوبوں کی پروازوں سے سالانہ کھربوں کے حساب سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جسکے باعث قومی ائیر لائن دیوالیہ ہونے کے خطرات ہیں ، اسلئے پی آئی اے نے بیرون ممالک پروازیں بند کرکے دسمبر سے ان ممالک شیڈول بکنگ پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے خسارے سے بچنے کیلئے ملک بر کی طرح گلگت بلتستان سے نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے سالانہ اربوں خسارے سے بچنے کیلئے گلگت بلتستان سے بھی ملازمین کی حتمی لسٹیں طلب کر لی ہیں مکمل چھان بین کے بعد گلگت بلتستان کے مختلف اسٹیشنوں سے ملازمین کی حتمی لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں تمام ملازمین کی حتمی لسٹ آئندہ ایک دو روز میں وفاق کو ارسال کی جائینگی جن سے درجنوں گریڈ ایک تا گریڈ سولہ کے ملازمین کو فارغ کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کا ملازمین کی نجکاری کے حوالے سے متعلقہ محکمے کو موصول مراسلے سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، ملازمین نے بھی بجکاری کے خلاف کفن پوش احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc