سکردو میں طابان سرگرم،پولیس کی بروقت کاروائی سے بلتستان بڑی تباہی سے بچ گیا ملزم گرفتار۔

سکردو(کرائم رپورٹر)پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سکردو بھٹو بازار میں کباڑ کا کاروبار کرنے والے شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا اور مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ناصر خان ولد نورش خان کو گرفتار کر لیا اور سٹی تھانہ سکردو میں ملزم ناصر خان ولد نورش خان سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا خفیہ اطلاع ملنے پر سکردو پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھٹو بازار سکردو میں مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ناصر خان کے گھر پر گزشتہ رات گئے اچانک چھاپہ مارا ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے ناصر خان کے گھر کے مختلف حصوں کو چیک کیا اور ملزم کے واش روم کے گٹر سے 200مارٹر گولوں کے خول، 60ایم ایم ، 50راکٹ لانچر کے کھوکھے، 160کے قریب دیگر ذرات سمیت 430دھماکہ خیز ذرات برآمد کر لیے اور گھر کے سربراہ کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا خفیہ اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ ناصر خان ولد نورش خان کے گھر کے واش روم کے گٹر میں دھماکہ خیز مواد چھپایا ہوا ہے ، اسلاع ملتے ہی پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی اور ناصر خان نامی کباڑ کا کاروبار کرنے والے شخص کے گھر سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا سٹی تھانہ سکردو میں ناصر خان اس کے دیگر ساتھیوں نور خان، ذاکر خان ، شاہد خان سمیت پانچ افراد کے خلاف غیرقانونی طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس نے ناصر خان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقاصد کیا تھے؟ اور ملزم کے اور کتنے ساتھی ہیں؟ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اپنے گھر کے گٹر میں چھپایا ہوا تھا حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ چھاپہ مار ٹیم نے دھماکہ خیز مواد تحویل میں لے لیا ہے پولیس نے بتایا کہ قتل گاہ شریف کے قریب سے مارٹر گولے ملنے اور بھٹو بازار کی دکان میں دھماکے کے بعد پولیس الرٹ ہو گئی ہے اور جگہ جگہ پر کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے خفیہ اطلاع ملنے پر کباڑ کا کاروبار کرنے والے مہمند ایجنسی کے ناصر خان کے گھر سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ، ادھر ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات صاف شفاف ہوگی کسی کو بلتستان جیسے پرامن خطے کا مثالی امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے عوام کے تعاون سے سکردو کا امن خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ہم اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc