ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک، ایس ایس پی دیامر محمد اجمل اور سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کے ہمراہ داریل گماری پونچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی پر فائرنگ کی جگہ اور اس علاقے کا جائزہ لیا گماری کے مقام پر داریل کے علما عمائدین، نمبرداروں اورسماجی کارکن کی بڑی تعداد میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کے خلاف شدید مذمت کی۔

چلاس( راجہ اشفاق طاہر) داریل ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک ایس ایس پی دیامر محمد اجمل اور سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کے ہمراہ داریل گماری پونچ گئے اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم کی گاڑی پر فائرنگ کی جگہ اور اس علاقے کا جائزہ لیا گماری کے مقام پر داریل کے علما عمائدین نمبر داروں سماجی کارکن کی بڑی تعداد میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کے خلاف کارروائی اور شدید مذمت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر نے بھی عوامی جلسے میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ قانون کی ریٹ پر چیلنج ہے یہ ہم کبھی برداشت نہیں کرے گے ملزموں کی گرفتاری کیلئے حکومت سے تعاون کرے اور عمائدین علاقہ ملزمان کو قانون کے حوالے کرے یہ فیصلہ آپ داریل کی عوام نے کرنا ہے ترقیاتی منصوبوں پر رکاوٹ کی یہ سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیئے گئے اس موقع پر ایس ایس پی دیامر محمد اجمل نے بھی خطاب کیا عوام علاقہ نے ایک دن کے اندر ملزمان کی گرفتاری اور قانون کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کروائی جرگے کی شکل میں کمیٹی بناکر ڈپٹی کمشنر دیامر ایس پی دیامر اسسٹنٹ کمشنر داریل سے ملزمان کے گاؤں کی طرف روانہ ہوگئے اس کمیٹی میں داریل کی اعلیٰ شخصیات شامل ہیں

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc