ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کون کرے گا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم اعلان کردیا۔

لاہور (ویب ڈیسک/ٹی این این )پاکستان کرکٹ بورڈ میں ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز سے واپس لیتے ہوئے اظہر علی کے حوالے کرنے پر اتفاق کر لیا گیاہے جبکہ مکی آرتھر کو بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک توسیع ملنے کا امکان ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق سرفراز احمد کا بوجھ کم کرنے کیلئے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سرفرازا حمد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان برقرار رہیں گے ۔ اس کے علاوہ بلے باز بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کیا جائے گا تاکہ انہیں تجربہ حاصل ہو اور وقت پڑنے پر قومی ٹیم کی قیادت سنبھال سکیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ٹی 20 میں نمبر ون ٹیم ہونے کی وجہ سے معاہدے میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc