تحریک انصاف گلگت بلتستان کے کابینہ میں گورنر راجہ جلال مخالف گروپ کی جیت کے حوالے سے اہم انکشافات۔

گلگت(ٹی این این تجزیاتی رپورٹ) گلگت بلتستان کےگورنر راجہ جلال کے خلاف تحریک کواپنے مخصوص کارکنوں کے ذریعے ہوا دینے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو تحریک انصاف کے صوبائی عہدوں میں نوٹیفکیشن کردیا گیا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے گلگت میں گورنر راجہ جلال حسین کے خلاف سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں شدت سے تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک گروپ مخالفت کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گروپ کا تعلق تحریک انصاف کے اعلان کئے گئے صوبائی صدر سید جعفر شاہ، حشمت اللہ خان، آمنہ انصاری اور شاہ ناصر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ اور اندرون خانہ ان قائدین کی گورنر مخالف تحریک کے کارکنان کیساتھ بہت اچھا تعلقات ہیں جسکا براملا اظہار نئی کابینہ کی اعلان کے بعد دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ دنوں گلگت پریس کلب میں گورنر کے خلاف کی جانے والی پریس کانفرنس کے شرکاء نئی منتخب ہونے والی کابینہ کیساتھ بیٹھی نظر آرہی ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا میں تحریک انصاف کے نام سے فیس بُک پیجیز بنا کر تحریک انصاف کے گورنر راجہ جلال کے خلاف کمپئن چلانے والے اصل روح رواں کا سید جعفر شاہ اور حشمت اللہ خان سے انتہائی قریبی تعلق ہے۔ گورنر راجہ جلال سے ناراض تمام سنئیر رہنماؤں نے اندرون خانہ میٹینگیں کر کے آپس میں اتحاد کرلیا تھا۔ اور کچھ کارکنان کو راجہ جلال کی مخالفت پر لگا دیا تھا۔ ان میں سے کچھ رہنماؤں کا تعلق بلتستان سے بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجہ جلال نے بھی نئی منتخب ہونے والی تحریک انصاف کی کابینہ کو ابتک مبارکباد نہیں دی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc