ضلع شگر چھورکاہ اے کلاس ڈسپنسری لاورث، ڈاکٹر کی عدم موجودگی سے مریض پریشان۔

شگر(ٹی این این) چھورکاہ اے کلاس ڈسپنسری کو ڈسپنرکے حوالے کردیا ، میڈیکل آفیسر کے چھٹی پر جانے کے باوجود کوئی متبادل ڈاکٹر تعینات نہ کرسکا ،تفصیلات کے مطابق چھورکاہ اے کلاس ڈسپنسری ایک بار پھر میڈکل آفیسر سے محروم ہوکر رہ گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ میڈیکل آفیسر محمد رضا 2ماہ کی محکمانہ رخصت پر ہے اور ان کے جانے کے بعد سے کوئی متبادل ڈاکٹر مہیا نہیں کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ رولر ہیلتھ سینٹر شگر میں ہونے والے واقعے کے بعد شگر ہسپتال الرٹ کردیا گیا ہے لیکن اس کے مقابلے میں چھورکاہ ڈسپنسری پر سے توجہ ہٹا دی گئی اور ڈاکٹر کے لمبی چھٹی پر جانے کے باوجود کوئی متبادل ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا ہے اور کسی بھی حادثے کی صورت اس کا زمہ دار کون ہوگا بتایا جاتا ہے کہ اس وقت ہیضے سمیت مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا موسم ہے ایسے میں ایک میڈیکل ڈاکٹر کا ہونا ضروری ہے لیکن محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث ہسپتال ڈاکٹر سے محروم ہوکر رہ گیا ہے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc