نگرگپہ ویلی روڑ میں استعمال ہونے والی زمین مالکان کو زمین اوردیگر تمام تعمیرات کا ریکارڑ قانونی طریقے سے محفوظ رکھا جائے تا کہ آئندہ کسی ایم ایل اے کی ADP میں شامل ہونے پر مالکان کو معاوضہ ادا کرنے میں آسانی ہو ۔ عمائدین چھلت چھپروٹ

نگر ( اقبال راجوا) محکمہ سیاحت کی معاونت سے تعمیر ہونے والے گپہ ویلی روڑ میں استعمال ہونے والی زمین مالکان کو زمین اوردیگر تمام تعمیرات کا ریکارڑ قانونی طریقے سے محفوظ رکھا جائے تا کہ آئندہ کسی ایم ایل اے کی ADP میں شامل ہونے پر مالکان کو معاوضہ ادا کرنے میں آسانی ہو ۔ عمائدین چھلت چھپروٹ کا ڈپٹی کمشنررانا محمد وقاص انوراوراسسٹنٹ کمشنر نگرمحمد شاہ رخ چیمہ سے مطالبہ۔ عمائدین چھلت چھپروٹ کا کہنا ہے کہ گپہ ویلی کے لئے لنک روڑ کی تعمیر سے سیاحوں کو نگر میں ایک نئی اور بہترین اور پر لطف نظارے ملنے کے ساتھ علاقے میں عوام کی فوری معاشی بہتری کے لئے انتہائی معاون ثابت ہوگی۔ عمائدین کا مذید کہنا ہے کہ مذکورہ رابطہ سڑک کی تعمیر میں عوام نے رضاکارانہ طور پر اپنی زمینوں سے روڑ گزارنے کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے اس لئے اسسٹنٹ کمشنر نگر اس روڑ میں عوامی ملکیتی زمینوں کا مکمل ریکارڑ رکھیں تا کہ کل کو ایم ایل اے کی ADP میں شامل ہونے کی صورت میں روڑ میں استعمال شدہ زمینوں اور دیگر تعمیرات وغیرہ کے ریکارڑ کے لحاظ سے مالکان اراضیات کومعاوضہ ادا کیا جاسکے۔ عمائدین چھلت چھپروٹ کا مذید کہنا ہے کہ ایل ایس او شینبر اور محکمہء سیاحت کے درمیان اس روڑ سے متعلق تحریری معاہدے کو بھی ڈپٹی کمشنر اپنے تحویل میں لے کر ریکارڑ کا حصہ بنائے اور اس کے ساتھ عوام کو بھی اس کی ایک کاپی فراہم کیا جائے تاکہ ریکارڑ رہنے کے ساتھ آئندہ کسی بھی ضرورت میں دستاویزی ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکے۔ عمائدین چھلت چھپروٹ کا کہنا ہے کہ گپہ ویلی لنک روڑ بہت پہلے بننا چاہیئے تھا لیکن علاقے پر محکمہء سیاحت اور ممبران اسمبلی کی عدم دلچسپی اور سے قدرتی حسن سے مالا مال یہ خوبصورت علاقہ آج تک سیاحوں کی نظروں سے اوجھل رہنے کے ساتھ سونا اگلتی قیمتی زمینوں سے بھی عوام کو کوئی کوخاطر خواہ فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔
اس خوبصورت علاقے تک رابطہ سڑک نہ ہونے کے سبب سیاحوں کو مشکلات ہیں تو دوسری طرف سونا اگلتی زمینوں میں قیمتی زرعی پیداوار بھی حاصل نہیں کی جاسکتی ہیں۔ اس لئے ہم اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گپہ ویلی کے لئے تعمیر ہونے والی رابطہ سڑک کا تمام سرکاری ریکارڑ دفتر میں محفوظ کیا جائے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc