داریل میں دہشت گرد دوبارہ سرگرم،اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ خود محفوظ رہے گاڑی کو شدید نقصان۔

چلاس( عمر فاروق فاروقی)نامعلوم دہشت گردوں کا اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم حمزہ کی گاڑی پر حملہ۔گاڑی کو شدید نقصان پہنچجبکہ ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار شخص بال بال بچ گئے۔خوش قسمتی سے اے سی داریل گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ فائرنگ کا واقعہ پھگیچ کے قریب اُس وقت پیش آیا ہے جب گاڑی اے سی داریل امیر اعظم حمزہ کی والدہ کو مولانا عیسی خان کے گھر چھوڑ کر واپس گماری جارہی تھی کہ روڈ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع بڑے بڑے پتھروں کے اوٹ میں گھات لگائے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 9 بلٹ گاڑی پر لگے تاہم گاڑی میں سوار شخص اور ڈرائیور محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنردیامردلدار ملک نے واقعے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو نہیں چھوڑ یں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc