وزیر پور گلاب پور شگر میں محکمہ صحت کے ملازمین ڈیوٹی دینے دینے کے بجائے اپنے میڈیکل سٹورز پر توجہ زیادہ دینے لگے۔نرسنگ اسسٹنٹ ڈیوٹی کے دوران گریڈ ون کو میڈیکل سٹور کی نگرانی اور ادویات فروخت کیلئے رکھنے لگے۔

شگر(کرائم رپورٹر) وزیر پور گلاب پور شگر میں محکمہ صحت کے ملازمین ڈیوٹی دینے دینے کے بجائے اپنے میڈیکل سٹورز پر توجہ زیادہ دینے لگے۔نرسنگ اسسٹنٹ ڈیوٹی کے دوران گریڈ ون کو میڈیکل سٹور کی نگرانی اور ادویات فروخت کیلئے رکھنے لگے۔ ذرائع کے مطابق وزیرپور شگر میں قائم ڈسپنسری کے پیرامیڈیکل سٹاف اپنے ڈیوٹی سے زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔ یہ اہلکارڈیوٹی اوقات میں زیادہ تر وقت اپنے میڈیکل سٹوز پر گزارنے لگے۔اور ڈیوٹی کے دوران اکثر گریڈ ون کو میڈیکل سٹور کی نظام سنبھالنے کیلئے اپنے دکان پر رکھنے لگیں۔ذرائع کے مطابق یہ گریڈ ون بغیر ڈاکٹری نسخوں کے خود ادویات تجویز کرتے ہوئے مریضوں کو دیتے ہیں۔جوکہ غیر قانونی کیساتھ مریضوں کی جان سے کھیلنے کی مترادف ہونگے۔ لوگوں نے محکمہ صحت شگر کے اعلیٰ حکام سے ان غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لینے اور ان کی بازپرس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc