محکمہ بی اینڈ آر اور برقیات میں بڑھتی ہوئی کرپشن پر نیب کی طرح قومی الائنس خاموش نہیں رہینگے ۔عباس سفیر ایڈوکیٹ و ۔وزیر حسنین رضا

0 0

سکردو(ٹی این این) بانی و چیئرمین قومی الائنس گلگت بلتستان عباس سفیر ایڈوکیٹ اور قومی یوتھ الائنس کے چیئرمین وزیر حسنین رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محکمہ تعمیرات اور محکمہ برقیات کرپشن کا گڑھ بناہوا ہے اندورن خانہ ٹھیکوں کی بندر بانٹ ہورہا ہے اور ٹھیکیداروں کو محکمہ کے افسران اور وزراء کا سر پر ہاتھ ہونے کی وجہ سے تمام پروجیکٹ میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے گلگت بلتستان کا سب سے زیادہ کرپٹ محکمہ ہونے کا اعزاز بھی ان دونوں محکموں کو حاصل ہے اور سیاسی نمائندوں کا مداخلت پر تمام پروجیکٹ میں وزیر اعلیٰ اور وزراء کا براہ راست حصہ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ قومی الائنس نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعمیرات عامہ اور محکمہ برقیات بلتستان ریجن کا بڑے بڑے گھپلوں کا تحقیقات شروع کیا جائے کا اور سب سے بڑا ان کا کرپشن عوام کے سامنے ہے جب بھی کسی بھی ٹھیکے کا پری بناتے ہیں اس وقت کرپشن شروع ہوا ہوتا ہے ایک مخصوص ٹھیکیداروں کی گروپ کا پری بناتے ہیں اور ایک بھی ٹینڈر اوپن نہیں رکھتا ہے اور ان محکموں کا جلد قبلہ درست کیا جائے ورنہ قومی الائنس ان محکموں میں گھس کر حالات خراب کرنے اور ان محکموں کے دفتروں کو تلا لگانے ہے مجبور ہونگے ہمیں برداشت نہیں ہوتا ہے جس طرح محکمہ تعمیرات عامہ اور برقیات کے افسران ٹھیکیداروں کی مافیا کے ساتھ ملکر خزانے کو لوٹ رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے محکمہ پاور میں بجلی گھروں میں جو کرپشن ہورہا ہے اس حوالے سے بتایا کہ گنجی پاور ہاوس کا پایب لائن پھٹنے سرکاری اور امام بارگاہ کی املاک کو نقصان پہنچا ناقص میٹریل استعمال کرنے کے باعث سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے میں انسانی جانوں کو ضیاع کا خطرہ لاحق ہونے کے باوجود زمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے محکمہ کے اعلیٰ افسران کرپٹ ٹھیکیداروں کی پش پناہی کررہا ہے اور نیب کی اس سنگین مجرمانہ غفلت اور خزانے کے بھاری نقصانات پر خاموشی قابل افسوس ناک اقدام ہےاور نیب خاموشی اختیار کرنا جرم کے برابر کے شریک ہیں نیب خاموش رہے سکتا ہے مگر قومی الائنس خاموش تماشائی کا رول ادا نہیں کرنا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website