عواڑی ایگری ٹورزم پارک اینڈ ریزورٹ گنگچھے میں چیری فیسٹول 23 جون کو منعقد کرنے کا اعلان ۔

0 0

گنگچھے(ٹی این این) غواڑی گنگچھے گلگت بلتستان کھشل ایگریٹورزم پارک اینڈ ریزورٹ ایک نادر ترین جگہ جہاں کی گوشہ عافیت میں مسافر چند گھنٹے یا چند دن اپنے اہل عیال کے ساتھ پر سکوں وقت گزار سکتے ہیں۔ لب دریا موجود ٹورسٹ کاٹیجز، ایک ہزار کنال پر پھیلا ہوا باغ جہاں کے چیری اور خوبانی کی شہرت باہر کے ممالک تک ہے۔ یہ گلگت بلتستان میں زرعی سیاحت کے فروغ کے لئے قائم پہلا پروجیکٹ ہے۔ اس سے زراعت اور سیاحت دونوں کی ترویج ممکن ہے۔ یہاں محکمہ زراعت بلتستان، ایگریٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور یونیورسٹی آف بلتستان کے اشتراک سے جون کے مہینے میں ایک نیشنل لیول کا چیری فیسٹول بھی منعقد ہورہا ہے۔ کوئی فیملی گرمی کی چھٹیاں گزارنا چاہیں تو سکردو سٹی سے 45 منٹ کی ڈرائیو پہ موجود یہ ٹورسٹ ریزورٹ آپکے سیاحت کے ذوق کی بہترین تسکین کے لئے بانہیں پھیلائے موجود ہے۔ امید ہے اس پہلے ایگریٹورزم پارک کےقیام اور کامیابی سے علاقے میں اس طرح کے بزنس کے مذید مواقع بھی کھلے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website