ناتجربہ کار ضلعی انتظامیہ کے افسران کی وجہ سے گوشت سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار نے سکردو کے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا

0 0

سکردو(ٹی این این) سکردو ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ناتجربہ کاری کا چہرہ عوام کے سامنے اگیا سکردو میں ضلعی انتظامیہ نے گوشت کا ٹینڈر رمضان المبارک میں کیا گیا جس کی وجہ سے گوشت سپلائی کرنے والے سے سب بڑے مافیا نے رمضان المبارک میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے موٹا گوشت کی قیمت میں بیس روپے کا اضافہ کردیا اور اس سال سے گوشت کے ساتھ مذید چربی ملکر گوشت فروخت کرنے کی اجازت دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ میں ناتجربہ کار افسران پنجاب اور دیگر صوبوں سے ٹریننگ کیلئے گلگت بلتستان کی سب سے اہم اسٹیشن پر بھیجا جاتا ہے جبکہ مقامی تجربہ کار افسران کو دیوار سے لگاکر صرف بے کھاتہ رکھا جاتا جس کی وجہ سے ناتجربہ کار ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایس پی اپنی ناتجربہ کاری کی وجہ سے عوام کو فائدہ دلانے میں مکمل ناکام رہتے ہیں اور اسی وجہ سے گوشت کے حالیہ ٹینڈر پہلے تو رمضان المبارک کے مہینے میں ناتجربہ کاری کی بنیاد پر کیا گیا جس کی وجہ سے گوشت سپلائی کرنے والے مافیا نے ضلعی انتظامیہ کی ناتجربہ کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا سکردو کے باشعور طبقوں نے گورنر گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے اپیل کیا ہے رمضان المبارک کے مہینے گوشت کا ٹینڈر کیا گیا یے اس کو رمضان المبارک ختم ہونے تک لاگو نہیں ہونے دیا جائے تاکہ اس مہنگائی میں عوام پر مزید بوجھ نی ڈالا جائے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website