دیامر میں کے آئی یو کیمپس کی منظوری کے بعد کے آئی یو کی انتظامیہ نے ڈگری کالج چلاس کی نئی عمارت تین سال کیلئے حاصل کرلیا ۔

چلاس(تحریر نیوز ) دیامر میں کے آئی یو کیمپس کی منظوری کے بعد کے آئی یو کی انتظامیہ نے ڈگری کالج چلاس کی نئی عمارت تین سال کیلئے حاصل کرلیا ۔ ڈپٹی ڈاریکٹر ایڈمن کالجز جمشید علی اور پرنسپل ڈگری کالج چلاس محمد اویس نے متعلقہ حکام کے احکامات کی روشنی میں گلگت سے آئے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فوکل پرسن و ایڈمنسٹریٹرکے آئی یو دیامر کیمپس ڈاکٹر شاہ نواز کو دیامر کیمپس کیلئے ڈگری کالج کی نئی عمارت تین سال تک کیلئے حوالے کر دیا ۔ تین سال کے دوران کے آئی یو کی انتظامیہ دیامر کیمپس کیلئے مستقل اراضی حاصل کرکے نئی بلڈنگ تعمیر کرے گی اور اُس کے بعد کالج کی عمارت خالی کرے گی ۔کے آئی یو دیامر کیمپس میں فروری یا مارچ سے باقاعدہ کلاسس کا اجراء کیا جائیگا ۔ ذرائع نے کے پی این کو بتایا کہ قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس کا باقاعدہ افتتاح یکم نومبر تک متوقع ہے ،وزیر داخلہ ،وزیر اعلی گلگت بلتستان کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی انتھک محنت اور کوشیشوں کی بدولت دیامر میں کے آئی یو کیمپس منظور ہوچکا ہے ،بہت جلد دیامر کیمپس کو فعال بنایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت خطے میں تعلیمی شعبے کو آگے لیکر جانے میں بہت سنجیدہ ہے اور تعلیمی شعبے میں بہتری اور انقلابی اقدامات حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ادھر دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں اور قراقرم یونیورسٹی کے قیام کیلئے جدو جہد کرنے والی متحرک طلبہ تنظیم دیامر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زمہ داروں اور دیگر طلبہ تنظیموں کے عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، گورنر میر غضنفر،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیاز ،وی سی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ،صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق اور دیامر کے منتخب ممبران اسمبلی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دیامر میں کے آئی یو کیمپس کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ کیمپس کے قیام سے دیامر میں تعلیمی انقلاب آئیگا ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc