چیف جج کا معاملہ؛خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ وکلاء برداری اور ایکشن کمیٹی پر سخت برہم۔

0 0

چلاس(ٹی این این)مرکزی جامع مسجد چلاس کے خطیب مولانا مزمل شاہ نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس اور گلگت بلتستان کے وکلاء برداری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پلیٹ کورٹ کے چیف جج، آئی جی اور چیف سیکریٹری مقامی نہیں ہوسکتے ہیںلہذاتعصبات کو ہوا دیکر بعض عناصر عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔اُنکا کہنا تھا کہ چیف جج کے خلاف وکلاء کا احتجاج علاقے کے مفاد میں نہیں غیر ضروری احتجاج سے خطے میں امن امان کی صورت حال خراب ہوسکتا ہے۔
اُنکا مزید کہنا تھا علمائے دیامر چیف جج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اورعدلیہ کے خلاف غیر ضروری احتجاج کرکے کچھ لوگ اپنی سیاسی اور مذہبی دکان چمکانا چاہتے ہیں یہ لوگ خطے کے ساتھ مذاق بدن کریں اُنہوں نے مولانا سلطان رئیس کو مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنے حدود میں رہیں اور عدلیہ مخالف کسی بھی تحریک کا حصہ نہ بنیں کیونکہ اداروں کے خلاف بولنا ملک اور قوم کی خدمت نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website